امریکا کی ریاست کینٹکی کے بینک میں فائرنگ کر کے 5 افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کرنے والے شخص کے ساتھ پولیس مقابلے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں لگے کیمروں سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پیر کو 25 سالہ شخص نے بینک کے کانفرنس روم میں داخل ہوکر فائرنگ کی تھی۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق حملہ آور دفتر کا ملازم تھا اور اس کے ساتھ ممکنہ طور پر ذہنی صحت کے مسائل ہیں۔
اس سے قبل اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ہونے والے پولیس مقابلے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ امریکا میں پولیس اہلکاروں کے یونیفارم اور گاڑیوں میں کیمرے لگے ہوتے ہیں۔
Comments are closed.