جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکا، وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے گاڑی ٹکرا گئی

واشنگٹن میں امریکی صدر کی رہائش وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے گاڑی ٹکرا گئی۔

امریکی سیکریٹ سروس کے کمیونیکیشن چیف کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ریاست ڈیلاویئر میں ایک شخص نے اپنی گاڑی امریکی صدر کے قافلے میں شامل گاڑی سے ٹکرادی تھی، جس پر نشے میں ڈرائیونگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.