امریکا میں مسافر طیارے پر لیزر مارنے والے شخص کو عدالت نے 2 سال قید کی سزا سنادی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ ملزم جیمز لنک نے 2021 میں خطرناک حرکت کرتے ہوئے مسافر طیارے پر لیزر ماری تھی۔
رپورٹس کے مطابق جہاز کے کاک پٹ میں لیزر اسٹرائیک پائلٹ کی بینائی کو متاثر کرتی ہے جو انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے اور کسی بھی شخص کا یہ عمل کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.