جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکا، فائرنگ کے واقعے میں 3 فلسطینی طلباء زخمی

امریکی شہر برلنگٹن میں فائرنگ کے واقعے میں 3 فلسطینی طلباء شدید زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ امریکی جامعات میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء پر کی گئی۔

تینوں نوجوان فلسطینی کفایا پہنے ایک تقریب میں شرکت کرنے جا رہے تھے، تینوں مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھتے ہیں۔

اہل خانہ نے فائرنگ کو نفرت انگیز جرم قرار دیا ہے جبکہ امریکی پولیس فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.