امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک مجرم نے سزا سنانے کے دوران عدالت میں خاتون جج پر حملہ کردیا، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
جج میری کی ہولتھس نے ملزم ڈیوبرا ریڈن کو تشدد کے کیس میں سزا سنائی تو اس نے بینچ کے اوپر سے چھلانگ لگا کر جج کو سیٹ سے نیچے گرایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس موقع پر عدالتی کمرے میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے جج کو ملزم سے چھڑایا اور اپنے ساتھ لے گئے۔
حملے سے پہلے ایک پراسیکیوٹر نے جج کو بتایا کہ ملزم ریڈن پرتشدد جرائم کی تاریخ رکھتا ہے، ملزم گھریلو تشدد میں بھی ملوث ہے اس لیے اسے قید کی سزا سنائی جائے۔
حملے کے بعد ملزم کا کہنا تھا کہ اسے جیل نہیں بھیجا جانا چاہیے، لیکن اگر یہ جج کے لیے مناسب ہے تو پھر آپ کو بھی وہی کرنا ہوگا جو کرنا چاہئے۔
Comments are closed.