امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس جارج سانتوس کو دھوکا دہی اور اپنے ماضی کے بارے میں جھوٹ بولنے پر ایوان سے نکال دیا گیا۔
بدنام جارج سانتوس کو کانگریس سے نکالنے کی قرارداد 114 کے مقابلے میں311 ووٹ سے منظور کی گئی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق جارج سانتوس پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابی مہم کی رقم موج مستی اور شاہ خرچیوں پر اڑائی اور کتے کے لیے مختص چیریٹی رقم بھی چرالی۔
35 برس کے سانتوس کا تعلق نیویارک کے علاقے کوئنز سے ہے اور وہ ایوان سے نکالے گئے چھٹے رکن کانگریس ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق سانتوس کی جگہ لینے کے لیے درجنوں خواہش مند میدان میں آگئے ہیں۔
Comments are closed.