ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

امریکا، تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت منفی 78 ریکارڈ

امریکا میں تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

کینیڈا اور امریکا کو شدید ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے، ہڈیاں جماتی سرد اور تیز ہواؤں نے موسم سرد ترین کر رکھا ہے۔

امریکا کی ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا، اس سے قبل ریاست الاسکا میں کم ترین درجہ حرارت منفی 76 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ریاست مین (Maine) میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ کی برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں۔

مشرقی کینیڈا اور کیوبک میں لاکھوں افراد سرد ترین موسم سے متاثر ہیں،  مونٹریال ایئر پورٹ پر منفی 41 سینٹی گریڈ کی ہوائیں ریکارڈ کی گئیں۔

نیویارک میں منفی 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موسمیاتی ماہرین نے آج سے صورتحال میں بہتری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.