ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور بھارت کے مشترکہ بیان میں پاکستان کا حوالہ غیر ضروری اور گمراہ کن ہے۔
امریکا بھارت کے مشترکہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ حیران ہیں امریکا کے ساتھ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف قریبی تعاون کے باوجود اسے شامل کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ حوالہ سفارتی اصولوں کے منافی ہے اور اس کی سیاسی اہمیت ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جانوں کے نذرانے پیش کرکے ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج نے ایک مثال قائم کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ جبر اور اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، مشترکہ بیان بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لینے میں ناکامی ہے۔
Comments are closed.