امریکا کی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک بچے کو زیادہ پانی پینے پر اسپتال لے جانا پڑ گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 10 سالہ رے جارڈن نے چار جولائی کو تقریباً ایک گھنٹے کے دوران 6 بوتل پانی پی لیا تھا۔
رے کی والدہ سٹیسی جارڈن نے بتایا کہ وہ اپنے کزنز کے ساتھ کھیلنے کے لیے باہر گیا ہوا تھا، کچھ دیر بعد وہ اندر گیا اور کچھ پانی لیا جس کا ہمیں احساس نہیں تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ اس نے ساڑھے آٹھ اور ساڑھے نو بجے کے درمیان 6 بوتلیں پی لی تھیں اور ساڑھے 10 بجے تک اس کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی، بچہ خود پر قابو نہیں رکھ پا رہا تھا۔
بچے کی والدہ نے کہا کہ اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے پیشاب کے ذریعے پانی جسم سے باہر نکالنے کے لیے بچے کا علاج کیا جو 8 گھنٹے جاری رہا۔
امریکی میڈیا کے مطابق بچہ اب بالکل صحیح اور مکمل صحت یاب ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ پانی پینے سے گردے بھر جاتے ہیں۔
Comments are closed.