جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

امریکا، افغانستان میں مسلح گروہوں کو خطے میں عدم استحکام کیلئے استعمال کر رہا ہے، روس

روس کا کہنا ہے کہ امریکا، افغانستان میں غیرقانونی مسلح گروہوں کو خطے میں عدم استحکام کےلیے استعمال کر رہا ہے۔ مستقبل میں ان گروہوں کی دہشت گرد کارروائیاں پڑوسی ممالک تک بھی پھیل سکتی ہیں۔

بیلاروس میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگوو کا کہنا تھا کہ افغانستان اب بھی عدم استحکام کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کے آنے بعد غیر قانونی مسلح گروہ مضبوط ہوگئے ہیں، ان گروہوں کا اثر اور ان کی دہشت گردی کی کارروائیاں پڑوسی ممالک تک پھیل جانے کا امکان ہے۔

روسی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ نیٹو کی توجہ افغانستان کی تعمیر نو کے بجائے وسطی ایشیا میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے پر مرکوز ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.