بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امداد کی تقسیم و ترسیل میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ قائم

سیلاب زدگان کی امداد کی تقسیم و ترسیل میں شفافیت کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ قائم کردیا گیا، وفاقی وزیر احسن اقبال آج اس کا افتتاح کریں گے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، ہر شہری بحالی میں حکومت کا ساتھ دے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پہلے ہی سڑکوں پر ہیں، الیکشن زبردستی رونے، چیخنے اور پیٹنے سے نہیں بلکہ 2023 میں ہوگا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نظامِ زندگی کی بحالی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو لاڈلا بن کر زور زبردستی کی عادت ہوگئی ہے، عادت بدلیں، وقت بدل چکا ہے، قانون کو ہاتھ میں لیا تو حرکت میں آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.