پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی رقوم صرف حکومت کے اعلان کردہ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں، پاک فوج سے منسوب کردہ اکاؤنٹس جعلی ہیں۔
پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کے لئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کے لئے امدادی رقوم صرف وفاقی حکومت کے اعلان کردہ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اکاؤنٹس جعلی ہیں، پاک آرمی سے منسوب ان اکاؤنٹس کا فوج سے کوئی تعلق نہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے عوام پاک فوج سے منسوب ان جعلی بینک اکاؤنٹس میں فنڈز دینے سے گریز کریں۔
Comments are closed.