وزیرِ توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات کی ہے جس کی سربراہی کنٹری ڈائریکٹر کر رہے تھے۔
کراچی میں ہوئی ملاقات کے دوران سستی بجلی اور سولر انرجی پروجیکٹس سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
ورلڈ بینک کے وفد نے سندھ میں توانائی کے شعبے میں جاری منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیرِ توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے ورلڈ بینک کے وفد کو بتایا کہ پروجیکٹ کے تحت 2 لاکھ سولر سسٹم سبسڈی ریٹ پر فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کے مطابق پروجیکٹ کا دائرہ کار 10 اضلاع کے بجائے صوبے بھر میں پھیلایا جائے گا۔
امتیاز شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیہی علاقوں کے لیے 160 ڈالرز سبسڈی فی یونٹ/ فی گھر کی رقم مقرر کی گئی ہے، جبکہ شہری علاقوں کے لیے 110 ڈالرز سبسڈی فی یونٹ/ فی گھر کی رقم مقرر کی گئی ہے۔
Comments are closed.