کے الیکٹرک نے امتحانی مراکز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔
کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز کی فہرست ہمیں فراہم نہیں کی گئی۔
ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی امتحانات کے لیے کے الیکٹرک تعاون کرتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے میٹرک بورڈ کے امتحانی مراکز پر بجلی کی بندش کا نوٹس لیا تھا۔
امتیاز شیخ نے کہا تھا کہ کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیں۔
صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ میٹرک بورڈ کے امتحانی مراکز کی بجلی فوری بحال کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے طلبہ کی ذہنی صلاحیت اور صحت خرابی کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.