بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

امام الحق کے چچا انتقال کر گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کے چچا انتقال کر گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امام الحق نے اپنے چچا کے انتقال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میرے چچا انتصار الحق لندن میں انتقال کر گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق نے اپنے چچا کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

امام الحق نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ ایک منٹ کا وقت نکال کر ان کے لیے دعا کریں۔

پاکستان کے کرکٹرز نے امام الحق سے ان کے چچا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

اظہارِ تعزیت کرنے والوں میں سرفراز احمد، اظہر علی، عابد علی، بسمہ معروف، بلاول بھٹی، میر حمزہ اور دیگر شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.