بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امام الحق کے ساتھ لمبی پارٹنر شپ کا ارادہ تھا، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام الحق اور میرا لمبی پارٹنرشپ کا ارادہ تھا لیکن بدقسمتی سے امام آؤٹ ہوگیا۔

میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میرے خیال سے ہم نے دس سے پندرہ رنز کم بنائے، بیک ٹو بیک وکٹیں گرنے کی وجہ سے خوشدل کو روک لیا تھا۔

دوسرے ون ڈے کے پلیئر آف دی میچ محمد نواز نے کہا کہ مجھے آئیڈیا تھا کہ مثبت جگہ گیند کروں گا تو مدد ملے گی، بطور آل راؤنڈر اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 120 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 155 رنز پر سمٹ گئی تھی۔

پاکستان کے کرکٹ گراؤنڈ میں کسی انٹرنیشنل میچ کے دروان طویل عرصے بعد ایسا منظر دیکھنے کو ملا جو اس کھیل کی روایت بنا ہوا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.