بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امام الحق کو کہا تھا رن ریٹ نیچے نہیں آنے دینا، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ امام الحق کو بتایا تھا کہ رن ریٹ نیچے نہیں آنے دینا۔

بابر اعظم کے امام الحق کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امام کے ساتھ پارٹنر شپ لگائی اور مثبت نتیجہ نکلا۔

انہوں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں،ہم ایک دوسرے کو بیک کرتے ہیں، جو غلطیاں کرتے ہیں اس پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔

بابر نے بتایا کہ میچ کے آخری اوورز میں خوشدل اور افتخار نے بہت عمدہ کھیلا ہے۔

بیٹر امام الحق کا کہنا تھا کہ لاہور میں کھیلنا اور سینچری کا خواب تھا جو پورا ہوا۔

امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایسی جیت ٹیم کے لیے بہت اچھی ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.