قومی کرکٹر امام الحق ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری کرنے والے دسویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔
امام الحق نے راولپنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔
امام الحق سے قبل حنیف ممد، جاوید میانداد، وجاہت اللّٰہ واسطی، یاسر حمید، انضمام الحق، محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق اور اظہر علی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن مہمان ٹیم آسٹریلیا کے 459 رنز پر ڈھیر ہوجانے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا اچھا آغاز کیا، دونوں اوپنرز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔
Comments are closed.