پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

امام الحق نے رکشے میں بیٹھ کر تصاویر شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کی سری لنکا میں بابر اعظم کے ساتھ رکشے میں تصاویر سامنے آگئیں۔

سری لنکا کے دورے کے دوران امام الحق نے اپنی سیر کرنے کی تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ رکشے میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

ان تصاویر میں ان کے ہمراہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی موجود ہیں جو خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امام الحق نے لکھا کہ ’کدھر جانا ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین امام الحق کی ان تصاویر کو خوب پسند کررہے ہیں اور ان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب  پاکستان کرکٹ ٹیم گال پہنچ گئی ہے، جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار سے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دو روزہ وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد ہیمبنٹوٹا سے گال پہنچ گئی ہے، جہاں کھلاڑی آج آرام کریں گے اور کل سے پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری شروع ہوگی۔

گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں قومی ٹیم جمعہ اور ہفتہ دو دن جم پریکٹس کرے گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار سے کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.