افغانستان کے پشاور میں قونصل جنرل حافظ محب اللّٰہ شاکر نے کہا کہ امارت اسلامی نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ پاکستان میں حملہ جہاد نہیں، افغان وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان پر حملے جہاد نہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے افغان قونصل جنرل نے کہا کہ اشرف غنی دور میں ٹی ٹی پی کے لوگ افغانستان گئے تھے۔
افغان قونصل جنرل نے کہا کہ واضح کرنا چاہتے ہیں افغانستان سے پاکستان کے خلاف کوئی اقدام نہیں ہوگا۔ افغان مہاجرین سے متعلق پاکستان کے فیصلہ پر اعتراض نہیں۔
افغان قونصل جنرل کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے مناسب طریقہ کار اپنانا ہوگا۔ معاملات سمیٹنے کیلئے مہاجرین کو وقت دیا جائے تو بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا واپس جانے والے افغانوں کیلئے ابتدائی امداد کا بندوبست کیا ہے۔ افغانستان میں امن ہے لوگ اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔
افغان قونصل جنرل نے کہا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا پہلا مرحلہ یقیناً سخت ہے۔
Comments are closed.