پاکستان اور یو اے ای قیادت کے فیصلوں پر عملدر آمد سے متعلق بڑی خبر یہ ہے کہ امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا۔
دونوں ممالک کی قیادت کے فیصلوں پر عملدر آمد کیلئے معاشی ٹیم پاکستان آئے گی، وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کا وفد 3 مئی کو لاہور میں ملاقات کرے گا۔
یو اے ای کے وفد اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں ملاقات ہوگی، ملاقات میں پاکستان، یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے کی تجاویز پر غور ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، پاک یو اے ای معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوگی۔
اماراتی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول، پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا، توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں پاک یو اے ای تعاون پر بھی بات ہوگی۔
Comments are closed.