امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف الاطبیبہ نے کہا ہے کہ امارات اور سعودی عرب کو ایف-35 اور اسلحہ کی فروخت روکنے کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا اعلان متوقع تھا۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ذریعہ شائع کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مشرق وسطی میں امن و استحکام کے جامع نقطہ نظر پر مل کر کام کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ عبوری مراحل کی طرح متحدہ عرب امارات کو نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے موجودہ پالیسیوں پر خاص طور پر امارات کو دیے جانے والے ایف -35 (جنگی طیارہ) پیکیج پر نظرثانی کی توقع تھی جو شراکت دار کو صرف فوجی سازوسامان فروخت کرنے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے یو اے ای کو ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دی تھی تاہم نئی جوبائیڈن کی انتظامیہ نے اس فیصلے کو معطل کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس پر نظرثانی کرے گی۔
The post امارات کو f-35 طیاروں کی فروخت معطل، یو اے ای کا ردِعمل سامنے آگیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.