متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی امداد کیلئے فلاحی گروپ قائم کردیا۔ فلاحی گروپ ’We stand together‘ سیلاب زدگان کیلئے سامان جمع کرے گا۔
فلاحی گروپ وی اسٹینڈ ٹوگیدر متحدہ عرب امارات میں کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی وزارت کے ماتحت کام کرے گا۔ ایمریٹس ریڈ کریسنٹ اتھارٹی، دبئی کیئرز اور شارجہ چیریٹی ایسوسی ایشن امداد جمع کریں گے۔
سیلاب زدگان کیلئے امداد اکٹھی کرنے کا پہلا ایونٹ ہفتہ 10 ستمبر صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک ابوظبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگا۔
علاوہ ازیں دبئی میں ایکسپوسٹی کے ساؤتھ ہال اور شارجہ ایکسپو سینٹر میں سیلاب زدگان کیلئے امداد جمع کی جائے گی۔ فلاحی گروپ وی اسٹینڈ ٹوگیدر کی قیادت اماراتی انسانی اور خیراتی تنظیمیں کر رہی ہیں۔
تنظیم کی جانب سے اماراتی عوام سے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ امدادی سرگرمیوں کیلئے Volunteers.ae پر رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.