متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ریٹائرڈ غیر ملکیوں کو رہائشی ویزا دینے کی شرائط میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ غیر ملکیوں کے رہائشی ویزے کےلئے تین شرائط رکھی گئی ہیں، جس کے مطابق ان کی آمدنی کم از کم ایک لاکھ 80 ہزار درہم سالانہ ہونی چاہیے جبکہ ریٹائرڈ غیرملکیوں کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ درہم ہوں تو رہائشی ویزا مل سکے گا۔
اس کے علاوہ ان کے پاس 10 لاکھ درہم کی پراپرٹی ہو تو رہائشی ویزا مل سکے گا۔
Comments are closed.