متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وفاقی کابینہ نے اقامے کے اجرا و تجدید اور شناختی کارڈ کے لیے ایک نیا فارم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد اب ان دونوں دستاویز کےلیے ایک ہی فارم ہوگا، جس کا اطلاق پیر 11 اپریل سے ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امارات میں شناختی کارڈ، قومیت، کسٹم اور سرحدی سیکیورٹی کے وفاقی ادارے نے امارات میں مقیم غیر ملکیوں کےلیے اقامہ اسٹیکر کا اجرا ختم کرکے اس کی جگہ اقامہ شناختی کارڈ متعارف کرایا ہے۔
اس اسمارٹ ایپ کی بدولت ای شناختی کارڈ آسانی سے حاصل کیا جا سکے گا۔
Comments are closed.