
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خوبصورت شہر راس الخیمہ میں صفائی کی بڑی مہم رواں ہفتے بھی جاری رہی، سیکڑوں رضاکاروں نے 1.655 ٹن کا کچرا صاف کیا۔
وزارت ماحولیات اور وزارت کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی سرپرستی میں کام کرنے والی تنظیم ایمریٹس انوائرنمنٹل گروپ کی طرف سے ملک میں صفائی کی یہ پانچویں مہم ہے۔
یہ مہم عجمان، شارجہ، فجیراہ اور دبئی میں ہوچکی ہے اور اب دوسرے ہفتے کے دوران راس الخیمہ میں کچرا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
800 رضاکاروں نے 3 کلومیٹر طویل جگہ سے کچرا اکٹھا کیا، کچرا اکٹھا کرنے کے بعد دوبارہ قابل استعمال کچرے کو الگ کیا گیا جبکہ زمین کی بھرائی والے کچرے کو علیحدہ کیا گیا۔
Comments are closed.