بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیان پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو چاہیے کہ فوری طور پر بھارتی مصنوعات کا ناصرف بائیکاٹ کرے بلکہ ان کے امارات میں کام کرنے والے ورکرز کو واپس بھیج دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ توہینِ رسالت کے مرتکب کو جب تک سزا نہیں دی جاتی تب تک مسلمان اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.