امارات ایئرلائن کی مانچسٹر سے دبئی کیلئے روانہ ہونے والی پرواز کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر دبئی میں اتار لیا گیا۔
راڈار باکس کی رپورٹ کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 20 نے گزشتہ رات 9 بجکر 20 منٹ پر برطانیہ کے مانچسٹر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنے ہیڈکوارٹر دبئی کیلئے ٹیک آف کیا۔
روانگی کے دو گھنٹے بعد تک طیارہ معمول کے روٹ پر 36 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا کہ بوسنیا کی فضائی حدود میں اے 380 طیارے کو آپریشنل مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرنے اور اپنے ہیڈکوارٹر کو آگاہی کے بعد پائلٹ نے طیارے کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا۔
آخری اطلاعات تک رجسٹریشن A6-EUY کا حامل طیارہ ویانا ایئرپورٹ پر ہی موجود تھا۔
Comments are closed.