افغانستان کے نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی نے گزشتہ روز کابل میں ترک سفیر سیحاد ارگینے سے ملاقات میں کہا کہ امارات اسلامی تمام بیرونی حکومتوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔
نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترک سفیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت افغانستان اور بین الاقوامی برادری کے درمیان تعلقات کےلیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے تاجر اور سرمایہ کار افغانستان کی صنعت اور تجارت بالخصوص کان کنی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی کا کہنا تھا کہ امارات اسلامی افغانستان تمام حکومتوں کے ساتھ تعلقات رکھنا چاہتا ہے اور تعلقات میں فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کیلئے راستہ ہموار ہوچکا ہے اور امارات اسلامی غیر ملکی، بالخصوص ترک تاجروں اور سرمایہ کاروں کی افغانستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت کرتا ہے۔
Comments are closed.