متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی آمد کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اماراتی وفد کی آمد کے پیش نظر، دارالحکومت اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں، ریڈ زون، اور اسلام آباد ایکسپریس پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
دارالحکومت میں تمام سرکاری، نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ ایم سی آئی، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ معمول کے مطابق امور سرانجام دے گی جبکہ اسلام آباد سیکرٹریٹ میں سینیٹ کا اجلاس شیڈول کے مطابق ایک گھنٹہ تاخیر سے سہ پہر 3 کی بجائے 4 بجے ہوگا۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج ایک روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔
انٹظامیہ کے مطابق اس موقع پر شیخ زید کی وزیراعظم شہبازشریف سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔
Comments are closed.