متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے اردن کے عبداللّٰہ الثانی بن الحسین المعروف شاہ عبداللّٰہ دوئم کیلئے ابوظبی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
اماراتی صدر نے البطین محل میں شاہ عبداللّٰہ اور ان کے صاحبزادے ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ کی میزبانی کی۔
قبل ازیں صدر شیخ محمد نے البطین ایئرپورٹ پہنچنے پر شاہ عبداللّٰہ اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اپنی اقوام کے درمیان موجودہ شراکت داری پر بات چیت کی۔
صدر شیخ محمد اور شاہ عبداللّٰہ نے عیدالفطر سے قبل ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور دونوں ممالک کے عوام کیلئے صحت، خوشحالی اور استحکام کی دعا کی۔
Comments are closed.