جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

اماراتی صدر شیخ محمد بن زید اور امریکی صدر جوبائیڈن کا ٹیلی فونک رابطہ

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور امریکا کے صدر جوبائیڈن کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان خطے میں بڑھتے تشدد اور کشیدگی پر قابو پانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران مشرقِ وسطیٰ میں امن، استحکام اور سلامتی کےحصول کے لیے سیاسی امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں صدور نے تحمل اور کشیدگی فوری کم کرنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی ہم آہنگی پر بھی غور کیا۔

امریکی اور اماراتی صدور نے مشرق وسطیٰ میں شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دینے اور انسانی امداد کی ترسیل قابل بنانے کے لیے محفوظ راہداری کھولنےکی ضرورت پر زور دیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.