متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الزیبی سے بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔
یو اے ای قونصلیٹ میں ہوئی ملاقات میں قونصل جنرل بخیت الرومیتی اور سیکریٹری جنرل یو اے ای ہلالِ احمر حنود الجنیبی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ، ٹرائبل افیئر اینڈ پی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیاء اللّٰہ لانگو کے ساتھ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیر احمد ناصر، ڈائریکٹر اسٹاف ٹو ایڈوائزر شہباز حسین، ڈائریکٹر ریسکیو بلوچستان عنایت اللّٰہ سنجرانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن فیصل طارق خان بھی موجود تھے۔
وفد نے پاکستان بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر متحدہ عرب امارات کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔
امارات کے سفیر حماد الزیبی نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑا نقصان ہوا ہے جس پر بہت دکھ ہوا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں یو اے ای کی حکومت، پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Comments are closed.