مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر جانا نہیں بلکہ ووٹ چوری کرنا چھوڑنا ضروری ہے۔
طلال چوہدری نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر بیٹھے ہیں، اس بار یہ ممکن نہیں، دنیا کے 70 ممالک میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا تجربہ ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ چور نے ای وی ایم کے ذریعہ ایک اور راہ نکالنے کی کوشش کی ہے، آپ نے سینیٹ میں بھی اوپن بیلٹ پر زور لگایا تھا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن آئین سے ہٹ کر فیصلہ کرے گا، کیا الیکشن کمیشن ووٹ کی سیکریسی پامال کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کے سب سے شفاف الیکشن ہوں گے۔
Comments are closed.