الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے لیے قانونی اور تکنیکی انتظامات مکمل کرنے کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 6 ماہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی ہدایت کردی۔
کابینہ ارکان نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سسٹم کی ہیکنگ سے نتائج تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کینیا اور گھانا میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی ہیکنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آرڈیننس کے ذریعے ووٹنگ کا حق دینے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کی مشاورت سے ایک ماہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قسم کو حتمی شکل دی جائے۔
عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور کو 1 ماہ میں ووٹنگ مشین کے لیے متعلقہ قوانین میں ترمیم کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلیں۔
ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی سیکیورٹی و ڈیزائن پر 1 ماہ میں سفارشات پیش کرے گا۔
Comments are closed.