بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

الیکشن 25 فروری سے پہلے ہوجائیں گے، عطا اللّٰہ تارڑ

مسلم لیگ (ن) کی الیکشن کمیشن سے مشاورت کرنے والی کمیٹی کے رکن عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن 25 فروری سے پہلے ہوجائیں گے۔

جیو نیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں عطا تارڑ ، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے اظہار خیال کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سلمان اکرم راجا، عابد زبیری اور ن لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 14 دسمبر کے بعد جب حلقہ بندیاں ہوجائیں گی تو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردے گا۔

ن لیگی مشاورتی کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے سیاسی مفاد پرستی کے تحت الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر اپنا موقف تبدیل کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو شخص جیل میں ہے یہ آلہ کار بنا، اسی شخص نے ملک میں چار سال تباہی کی۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی سے ان کے وکلا کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیر ی نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے غیر آئینی کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا عدالت کا خالی کمرا چاہتے تھے جو انہیں دیا گیا، عمران خان کی درخواست سماعت کےلیے جتنی جلدی منظور ہوتی ہے اور کسی کی نہیں ہوتی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ سائفر کیس عام کیس نہیں اس میں بہت سارے حقائق سامنے آئیں گے، اس معاملے پر موت یا 14 سالہ قید کی سزا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ریاستی ادارے ایک صفحے پر ہوں تو لاپتا افراد کا معاملہ حل ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.