پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں، جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، عوام کا سمندر اسلام آباد سے واپس نہیں جائے گا۔
اسلام آباد میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد مارچ سے پہلے ملتان میں جلسہ ہوگا، ملتان جلسے میں مارچ کا اعلان کروں گا، حقیقی آزادی کے لیے اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری منزل قریب ہے، ہم الیکشن چاہتے ہیں، ہم امپورٹڈ حکومت نہیں چاہتے، الیکشن کے ذریعے آزادی چاہتے ہیں، جب تک صاف اور شفاف الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی، اسلام آباد سے عوام کا سمندر نہیں جائے گا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان میرا ہر اول دستہ ہے، باہر سے ڈکٹیشن ملتا ہے کہ روس سے تیل اور گندم نہیں لینا۔
Comments are closed.