جمعہ 18؍ربیع الثانی 1445ھ3؍نومبر2023ء

الیکشن کیلئے 11 فروری کی تاریخ سیکشن 57 کے تحت دی گئی: کنور دلشاد

پاکستان الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کا عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے11فروری کی تاریخ سیکشن 57 کے تحت دی ہے۔

کنور دلشاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کو وہی کام کرنا ہو گا جو سپریم کورٹ کہے گی، عدالت کے حکم پر الیکشن کمیشن کی صدر سے رسمی ملاقات لازمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کمیشن کو تاریخ دینے کا حق پارلیمنٹ نے دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا جس میں جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہیں۔

کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ صدر اور الیکشن کمیشن کی مشاورت سے طے ہو گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عام انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ سے متعلق کل ہی عدالت کو بتایا جائے۔

چیف جسٹس نے 90 روز میں الیکشن کرانے کے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ جو تاریخ دی جائے گی اس پر عمل کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ صرف انتخابات چاہتی ہے کسی اور بحث میں نہیں پڑنا چاہتے، انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد کسی درخواست کو نہیں سنا جائے گا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو صدرِ مملکت سے الیکشن کمیشن کے رابطے کا انتظام کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.