الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھ کر 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسران کو وفاق بلانے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن نے سیکریٹریٹ گروپ، او ایم جی، ایکس کیڈر افسران کو فوری وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مراسلے میں پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے علاوہ تمام کیڈر کے افسران کو واپس وفاق بلانے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے افسروں کی فہرست 3 سے 4 دنوں میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔
Comments are closed.