پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سقم تھا، اس لیے سپریم کورٹ گئے، کسی سطح پر ن لیگ نے پورے حلقے میں ری پولنگ کی بات نہیں کی۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ حلقے میں دوبارہ پولنگ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کروانا ہے، انھوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔
عثمان ڈار نے کہا کہ سینیٹ الیکشن بھی شفاف نہیں ہوئے ضمیر فروشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ڈسکہ کی سیٹ ضرور جیتیں گے، تحریک انصاف نظام کی تبدیلی کے لیے آئی ہے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ جیو فینسنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ذکر تک نہیں کیا کہ معاونین بھی ملوث ہیں۔
Comments are closed.