گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا۔
خط کے متن کے مطابق گورنر غلام علی نے الیکشن ٹیم کو مشاورت کےلیے کل بلالیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی ٹیم انتخابات کے انعقاد کےلیے تیاری مکمل کرکے آئے۔
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں الیکشن کےلیے گورنر سے مشاورت کے لیے 3 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی ٹیم سیکریٹری ای سی پی، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لاء شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے کل 11 بجے اجلاس بلایا ہے، الیکشن کمیشن کا وفد مشاورت کےلیے گورنر ہاؤس پشاور جائے گا۔
خیبرپختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے مشاورتی ملاقات میں ای سی پی کے وفد کی سربراہی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کریں گے۔
Comments are closed.