پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس منگل کو ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق پہلا اجلاس پنجاب کی نگراں حکومت کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسرا اجلاس گورنر کے پی کے ساتھ ہوگا۔
الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس وزارتِ دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کے ساتھ ہوگا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی الیکشن عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ملتوی کیے ہیں۔
Comments are closed.