الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ردعمل دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے فواد چوہدری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدرِ پاکستان کو پنجاب میں انتخابات کے لیے تجاویز دیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس اقدام کو سراہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن نے صحیح قدم اٹھایا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ رمضان اور عیدالفطر کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے یہ درست قدم اٹھایا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ صدرِ مملکت نے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اس معاملے پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، یہ ملک، آئین اور تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔
Comments are closed.