منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

الیکشن کمیشن کے اتفاق سے وزارت ریلوے میں تقرریاں و تبادلے

الیکشن کمیشن کے ساتھ اتفاق رائے سے وزارت ریلوے میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے۔

عبدالمالک سیکریٹری ریلوے بورڈ، راحت مرزا ایڈیشنل جی ایم مکینیکل، سفیان سرفراز ڈوگر ڈی جی پاکستان ریلوے اکیڈمی تعینات کیے گئے ہیں۔

مشتاق احمد کو فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے، یوسف لغاری ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ، اطہر ریاض چیف پرسنل آفیسر اور کامران وسیم ڈی جی پلاننگ تعینات کیے گئے ہیں۔

رضوان الحق ہاشمی چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹرکشن، فرید احمد ایم ڈی سلیپر فیکٹری، امیر عبداللّٰہ نیازی چیف کنٹرولر پرچیز، نور الدین ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی، مقصود جان ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور تعینات کردیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.