جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

الیکشن کمیشن کی ٹیم خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس پہنچ گئی

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کی ٹیم خیبرپختونخوا اسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے مشاورت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچ گئی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ٹیم میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان اور اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال اور ڈی جی لاء محمد ارشد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ٹیم گورنرپختونخوا سے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کی ٹیم کو الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کے لیے آج بلایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.