جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

الیکشن کمیشن کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی سطح پر ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی لگادی۔ 

الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس سلسلے میں خط تحریر کیا ہے۔ 

اس خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہو چکی، نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ روک دی جائے۔

خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ جلد نگران وزیراعظم اور کابینہ کی تشکیل ہو جائے گی۔

خط میں بتایا گیا کہ علم میں آیا ہے بڑے پیمانے پر وزارتوں اور ڈویژنز میں ٹرانسفر پوسٹنگ کی منصوبہ بندی کی گئی۔ نگران حکومت کے آنے تک ایسے کسی اقدام سے گریز کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ نگراں حکومت کی تشکیل کے بعد قانون اور پالیسی کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ کی جا سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.