جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

الیکشن کمیشن کی مشاورت کی دعوت، پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی نامزد کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئندہ عام انتخابات کےلیے سیاسی جماعتوں کو مشاورت کی دعوت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 3 رکنی کمیٹی نامزد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی الیکشن کمیشن کے آئندہ عام انتخابات کےلیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے اعلان کے بعد نامزد کی ہے۔

پی ٹی آئی کی نامزد کمیٹی میں سینیٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور عمیر نیازی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے تینوں وکلاء کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گذشتہ روز سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ای سی پی آئندہ عام انتخابات کے روڈ میپ پر سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.