الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے سندھ اور بلوچستان میں انتظامی افسران تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن نے انتظامی افسران کی تبدیلی کیلئے سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز کو مراسلہ بھیج دیا۔
ای سی پی نے سندھ اور بلوچستان میں کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز کے رد و بدل کی ہدایت دی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز، اے ڈی سی آرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی تبدیل کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وفاق میں بھی تبادلے اور تقرریاں الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر نہ کی جائیں۔
ای سی پی نے مزید کہا کہ الیکشن پر ممکنہ اثر انداز ہونے والے وفاقی سیکرٹریز کو بھی تبدیل کر دیا جائے۔
Comments are closed.