الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزری کرنے والے امیدواران کے تشہیری ہورڈنگز ہٹانے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہیں۔
یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملتان اور سیالکوٹ میں مانیٹرنگ ٹیموں نے امیدواران کا تشہیری مواد ہٹانا شروع کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امیدواران نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشہیری ہورڈنگز لگائے تھے۔
Comments are closed.