چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے مزید مؤثر استعمال کیلئے آئی ٹی کے شعبے کی تنظیمِ نو کی جا رہی ہے۔
ادارے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ، پراجیکٹ منیجر، الیکٹورل ٹیکنالوجی، پراجیکٹ منیجر ڈیٹا سینٹر و پرنٹنگ کی نئی اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔
اسامیوں پر پرُکشش تنخواہ کے عوض کنٹریکٹ پر مخصوص مدت کے لیے تعینات کیا جائے گا، یہ افراد الیکشن سے متعلق ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنانے کے لیے حکمتِ عملی پر کام کریں گے۔
ہر صوبائی ہیڈ کوارٹر میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کیئے جائیں گے، یہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر انتخابی معاملات کی جامع دیکھ بھال کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ قانونی و عدالتی معاملات کی مؤثر پیروی کیلئے لیگل کنسلٹنٹ کی نئی اسامی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام صوبوں میں ہائی کورٹ بینچز کے لیے لاء آفیسر کی اسامی تخلیق کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.